18 جون، 2010، 12:14 PM

تازہ ترین سروے

مسلم ممالک میں امریکہ اور اوبامہ سے نفرت میں اضافہ

مسلم ممالک میں امریکہ اور اوبامہ سے نفرت میں اضافہ

امریکی ریسرچ سینٹر کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک میں امریکہ اور امریکی صدر براک اوبامہ کے بارے میں نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ریسرچ سینٹر پیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلم ممالک میں امریکہ اور امریکی صدر براک اوبامہ کے بارے میں نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق ترکی، مصر اور لبنان میں صدر براک اوبامہ کی پسندیدگی میں پچھلے سال کی بہ نسبت دس دس فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ اردن اور نائجیریا میں چار چار فیصد جبکہ انڈونیشیا اور پاکستان میں پانچ پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سروے کے مطابق مسلم دنیا میں امریکہ کی پسندیدگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے سوائے ترکی کے جہاں پسندیدگی میں سنہ دو ہزار نو کی بہ نسبت تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کی ناپسندیدگی میں سب سے زیادہ اضافہ مصر میں ہوا ہے جہاں امریکہ کی ناپسندیدگی میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اردن اور انڈونیشیا میں چار چار فیصد، لبنان میں تین فیصد، نائجیریا میں دو اور پاکستان میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1102812

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha